Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

عید سے قبل ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری،حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی تعطیلات سے قبل تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں اور محکموں نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی مارچ 2026 کی تنخواہیں اور پنشن وقت سے پہلے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سندھ حکومت نے یہ خصوصی فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو ان کی مارچ کی تنخواہیں اور مراعات 16 مارچ کو ملیں گے۔ مارچ کی تنخواہیں اور مراعات عید سے پہلے ادا کر دی جائیں گی۔

حکومت سندھ کے اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر سے قبل مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں عید کی تیاریوں کے دوران کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عید الفطر کے دوران عموماً گھریلو اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو اضافی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کو ادائیگی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو مقررہ تاریخ پر ادائیگی کی جا سکے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں کے عمل میں کوئی تاخیر نہ ہو۔
مزید پڑھیں‌:شب قدر: رمضان کے آخری عشرے کی وہ مبارک رات جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے

یہ بھی پڑھیں