Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بنگلادیش سے سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی برس پڑے، ویڈیووائرل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور بنگلہ دیش سے سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے۔

ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں شامل لوگوں نے اتنی کرکٹ کھیلی ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ کا کپتان ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں سینئر کرکٹرز کو ان کی ٹی ٹوئنٹی کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سرجری کے نام پر نوجوان کرکٹرز کو سکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے، پاکستان ٹیم کی کیپ دی جا رہی ہے، سرجری ٹیم کی نہیں سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایسے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے صرف چند میچ کھیلے ہوں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار ایسا نہیں ہے کہ وہاں سے مسلسل ایسے کھلاڑی ابھرتے رہیں جو فوری طور پر پاکستان ٹیم میں جگہ بنا سکیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب حال ہی میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں‌:عید سے پہلے خوشخبری ،حکومت پنجاب کاعید پیکیج ہرفرد کو5ہزار روپے ملیں گے پیسے کیسے حاصل کریں ،طریقہ جانیں

یہ بھی پڑھیں