Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کل عام تعطیل کا اعلان، شہریوں کے لیے اہم اطلاع

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) حکومت بلوچستان نے کل 19 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات صوبے کے تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، یعنی جمعہ اور ہفتے کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ یہ تعطیلات 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پر بھی لاگو ہوں گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر چار چھٹیاں ملیں گی۔ 22 مارچ اتوار کی چھٹی کے باعث خود بخود تعطیل ہوگی، جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں سرکاری چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:حج 2026 کی تیاریاں جاری، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم فیصلے

یہ بھی پڑھیں