Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

غیر قانونی سگریٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، بغیر ٹیکس فروخت پر زیرو ٹالرنس اعلان

ایکسپائر شدہ اسمگل شدہ سگریٹ اسکینڈل

لاہور( اوصاف نیوز)‌لاہور میں غیر قانونی سگریٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ بغیر ٹیکس سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف اب کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

حکام کے مطابق شہر بھر میں دکان دکان چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور جہاں بھی بغیر ٹیکس اسٹیمپ سگریٹ پائے گئے وہاں موقع پر ہی مال ضبط کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ، ایف بی آر اور ایکسائز حکام مشترکہ طور پر متحرک ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح وارننگ جاری کی ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا، دکانیں سیل ہوں گی اور تمام غیر قانونی مال ضبط کر لیا جائے گا۔

یہ آپریشن تین ماہ تک مسلسل جاری رہے گا اور اسے غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ ایف بی آر، پیرا اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ ایکشن پلان کے تحت اگر کسی افسر کی جانب سے غفلت یا ناقص کارروائی سامنے آئی تو اس کے خلاف بھی سخت احتساب کیا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کریک ڈاؤن اسی شدت کے ساتھ جاری رہا تو نہ صرف ٹیکس چوری پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ غیر معیاری سگریٹ کی فروخت بھی روکی جا سکے گی، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں‌:افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی

یہ بھی پڑھیں