لاہور (نیوز ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے عید کی نماز کی اجازت کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے درخواست دائر کی، جو ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے جمع کرائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عیدالفطر مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، مذہبی فرائض ادا کرنا بنیادی انسانی حق ہے، وہ ڈھائی سال سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے اور انتظامات کو یقینی بنانے کی استدعا کی۔
مزید پڑھیں:آئی پی ایل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام
