کوئٹہ (کامرس ڈیسک) بازاروں میں ایک بار پھر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں تین روز کے قلیل عرصے میں تقریباً 150 روپے فی کلو کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صاف شدہ مرغی کا گوشت اب 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جب کہ بعض مقامات پر یہ 780 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
زندہ مرغی کا ریٹ بھی 500 سے 510 روپے فی کلو ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مٹن 2400 سے 2500 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے اور گائے کا گوشت پہلے ہی 1400 سے 1600 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔
دکانداروں اور پولٹری ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگے ریٹ پر حاصل کی جارہی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور عید کے باعث طلب میں اچانک اضافے نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز، مداحوں میں جوش و خروش
