Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جانیں تفصیلات

لودھراں (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق لودھراں آدم واہن کے قریب تیزگام ایکسپریس کی 8 ٹریک کو حادثہ پیش آیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بوگیوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی بوگیوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن سے جڑی سات بوگیاں آگے بڑھ گئیں جب کہ پیچھے کی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔

تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دی جب کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں‌:افغان مہاجرین سے متعلق اہم حکومتی اعلان سامنے آگیا، جانیں تفصیلات

یہ بھی پڑھیں