Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آزاد کشمیر میں انتخابات کا اعلان: ووٹر رجسٹریشن کا عمل زور و شور سےجاری

مظفرآباد(اوصاف نیوز) آزاد کشمیر میں انتخابات کی تیاری کے لیے ووٹر فہرستوں کی تجدید کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نئے ووٹرز کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر ووٹرز کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے تاکہ ہر اہل شخص کو ووٹ ڈالنے کا حق مل سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ ووٹ اندراج کی آخری تاریخ یکم اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، تاکہ تمام رجسٹریشنز اور ویریفکیشن وقت پر مکمل ہو جائیں۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے 28 مارچ کو ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ووٹرز فہرستوں کے ضابطہ اخلاق اور شفافیت کے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

انتخابات کی تیاری کے دوران خاص توجہ مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹرز کی رجسٹریشن پر بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ بھی ووٹر لسٹ میں شامل ہو سکیں اور انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
مزید پڑھیں:ایران کو بڑی کامیابی مل گئی ،ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ، امریکانے بڑا اڈا خالی کردیا !

یہ بھی پڑھیں