Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

​ قاضیاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک جان بحق 3 افراد زخمی

گوجر خان(اوصاف نیوز)​قاضیاں تھانہ گوجرخان کی چوکی قاضیاں کے علاقے میں زمین کے دیرینہ تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جان بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، رئیس احمد نامی شہری نے 15 پر اطلاع دی کہ محلہ زاریاں، جامع مسجد کے قریب فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔ واقعے کے دوران قاضی کلیم اور قاضی حیدر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر قاضی عمیر سلطان، قاضی شفیق، نزاکت اور عبدالشکور زخمی ہو گئے۔

​اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی قاضیاں، سب انسپکٹر لیاقت علی شاہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ تصادم فریقین کے مابین زمین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔

​پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ گوجرخان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مزید پڑھیں:محکمہ تعلیم تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی،خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں