Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملکی اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ ،مکمل تفصیلات جانیے

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فضائی کمپنیوں نے اپنے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت تمام بڑے اسٹیشنوں کا ہوائی سفر اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ چالیس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد کے لیے چانس سیٹوں کے کرایوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈومیسٹک اسٹیشنز کے لیے چانس سیٹوں کا یک طرفہ کرایہ پچاس ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی سفر بھی انتہائی مہنگا ہو گیا ہے۔ ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ اب تین سے سات لاکھ روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور آپریشنل لاگت کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ اس صورتحال سے مسافروں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جاپان میں جل پری جیسی باقیات کی دریافت نے نئی بحث چھیڑ دی

یہ بھی پڑھیں