لاہور (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
فخر زمان نے یہ کارنامہ پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں کیا جو قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں۔
فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98ویں اننگز میں 3ہزار رنز مکمل کیے۔
فخر زمان پی ایس ایل میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، پشاور زلمی کے بابر اعظم 3 ہزار 792 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، بے روزگار نوجوانوں کے لیے سنہری موقع
