Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

توانائی بحران ،پیٹرول سبسڈی کے لئے ایپ تیار

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی کی تیاری شروع کر دی۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) نے پیٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار کرلی، جو فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔
توانائی بحران! پیٹرول سبسڈی کیلئے ایپ تیار
ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ٹو تھری ویلرز کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے اسی طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی تصویر وائرل

یہ بھی پڑھیں