Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ادویات مہنگی ، انسولین کی قیمت دگنی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دگنی سے بھی بڑھ گئی۔

انسولین انجکشن لگانے والی ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4720، بدہضمی اور تیزابیت کی دوا کے پیکٹ کی قیمت 530 سے ​​بڑھ کر 620 روپے، وٹامنز اور نیوٹریشن سپلیمنٹ گولیوں کے پیکٹ کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے کر دی گئی۔

وٹامن بی کی کمی کو دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی۔

تھائرائیڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے کر دی گئی، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کر دی گئی، کئی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ایس ایل 11 میں خالی اسٹیڈیمز پر فرنچائز مالکان کی تشویش

یہ بھی پڑھیں