Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11، زلمی نے پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے تیسرے میچ میں راولپنڈی پنڈیز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، یاسر خان 83 اور محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں لیں۔

پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف 20ویں اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد حارث 47، بابر اعظم 39، مچل بریسویل 35 اور عبدالصمد 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

راولپنڈی کی جانب سے عماد بٹ نے دو، راشد حسین، آصف آفریدی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا اعلان، تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں