Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھر میں ہفتہ وار 2روزسمارٹ لاک ڈاؤن !

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کی ملک بھر میں ہفتہ وار2روزسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویزہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجاویزصوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ارسال کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ہر ہفتے دوپہر 12سے اتوار رات 12بجے تک نافذکرنے کی سفارش کی گئی ہے، شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں روکنے کی تجاویز زیرغور ہیں۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری مراکز اور دفاتر بھی بند رکھنے کی تجویز ہے،صوبوں کی رضامندی کے بعد وفاقی حکومت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ابتدائی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 4اپریل سے شروع کرنے کی سفارش ہے۔
مزید پڑھیں:روس کا یکم اپریل سے پیٹرول برآمدات پر پابندی کا اعلان، عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی

یہ بھی پڑھیں