Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

میزائل حملہ، پاکستانی نوجوان شہید، جانیں تفصیلات

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان یاسر ایران میں میزائل حملے میں جاں بحق ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق واقعہ ایرانی بندرگاہ بندر عباس پر پیش آیا جہاں یاسر ٹگ بوٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اچانک میزائل حملہ ہوگیا۔ یاسر کے بھائی واجد خان نے بتایا کہ وہ 23 مارچ کی رات ڈیوٹی پر تھے کہ حملہ ہوا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

واجد خان کا کہنا تھا کہ واقعے کو 6 دن گزر چکے ہیں، لاش ابھی تک پاکستان منتقل نہیں کی گئی، واقعے کے بعد حکومتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ حکومت فوری طور پر یاسر کی میت وطن واپس لائے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کی خبر پر پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے زاہدان میں پاکستانی قونصلیٹ کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ یاسر کی میت کو فوری طور پر گھر بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، یاسر کی میت سرکاری خرچ پر کراچی منتقل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، ٹاس کا فیصلہ آگیا، جانیں کون جیتا؟

یہ بھی پڑھیں