لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں ہفتے میں پانچ دن معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے چار دن کھلنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس پر یقین نہ کیا جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر روایتی ہوں گی، ہائبرڈ یا آن لائن سسٹم نہیں اپنایا جائے گا، طلبہ کو باقاعدہ اداروں میں آکر تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں:سوات میں سیاسی رہنما کے گھر کے قریب دھماکا


