Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ، جانیں‌مکمل تفصیلات

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ایک ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 305 لاہور سے روانہ ہوئی تھی کہ اچانک ایک پرندہ طیارے کے انجن سے ٹکرا گیا، جس کے باعث فضا میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ واقعے کے فوراً بعد پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں