Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گیس کے بحران کا خدشہ ، الرٹ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں گیس کے بڑے بحران کے خدشے کے پیش نظر ایس ایس جی سی نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے گیس کی فراہمی کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جانے والی گیس کی سپلائی میں اچانک فنی خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو گیس فراہم کرنے والے دو اہم گیس فیلڈز میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، ان فیلڈز سے سسٹم میں آنے والی گیس کی مقدار میں نمایاں کمی آئی ہے جس سے گیس پریشر بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کمپنی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ دستیاب گیس کو ضرورت کے مطابق تقسیم کیا جاسکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس غیر متوقع کمی کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو درپیش مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں انتہائی کم گیس پریشر یا مکمل گیس بند ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گیس کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہونے تک بالکل ضروری ہونے پر ہی استعمال کریں۔
مزید پڑھیں :آسٹریلیا میں پیٹرول سستا، حکومت نے فیول ٹیکس آدھا کر دیا

یہ بھی پڑھیں