Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

خواجہ سعد رفیق کا اہم عہدے سے انکار، بڑی‌خبر سامنے آگئی

اسلام آباد ایئرپورٹ معاملہ،سعد رفیق کیلئے نئی مشکل؟

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیکرٹری جنرل کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، وہ حلقے کی سیاست اور کاروباری مصروفیات میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس اہم عہدے کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی وفاق میں منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر کی حیثیت سے بے پناہ مصروفیات کے باعث پارٹی قیادت نے تنظیم کے لیے متحرک رہنما لانے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنا پورا وقت پارٹی کے لیے وقف کر سکے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کی پیشکش کی تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا، وہ حلقے کی سیاست اور کاروباری مصروفیات میں مصروف ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے اب دیگر سینئر رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تجربہ کار رہنما کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو فعال کر سکے۔

توقع ہے کہ نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں 1 سے 4 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی،چند مقامات پر ژالہ باری ہوگی

یہ بھی پڑھیں