اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندر کے بیٹر فخر زمان کو 2 میچز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فخر زمان کو 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر سزا دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی۔
اس سے قبل فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا، پہلی سماعت میں فخر زمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:لارا دتہ کا فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبنے کا انکشاف
