Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکا کو بڑا دھچکا ایک اور ایف 35 لڑاکا طیارہ گرکرتباہ

واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکا کی ریاست نیواڈا میں لاس ویگاس کے شمال میں ایک ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرتے ہوئے اپنی جان بچا لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ حادثہ انڈین سپرنگز کے شمال مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جو نیواڈا ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ رینج کی محدود اور کنٹرول شدہ فضائی حدود میں واقع ہے۔

ایئر فورس کے میڈیا آپریشنز کے مطابق پائلٹ کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شاندار اضافہ

یہ بھی پڑھیں