لاہور (نیوز ڈیسک)ایسٹر کے موقع پر پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی قونصل خانوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مذہبی تقریبات محفوظ اور پرامن رہیں۔
پاکستان کے قونصل خانے میلبورن نے ایسٹر کے موقع پر 3 اپریل سے 6 اپریل تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ان تعطیلات میں 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 6 اپریل کو ایسٹر منڈے شامل ہیں جبکہ 4 اور 5 اپریل کو معمول کے ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔
پاکستان کے قونصل خانے میلبورن نے ایسٹر کی تعطیلات 3 اپریل سے 6 اپریل تک رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان تعطیلات میں 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور 6 اپریل کو ایسٹر منڈے شامل ہیں جبکہ 4 اور 5 اپریل کو معمول کے ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔
ان تعطیلات کے دوران قونصل خانہ مسلسل چار دن بند رہے گا۔ حکام کے مطابق دیگر ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانے بھی اسی مدت کے دوران بند رہیں گے، جہاں ایسٹر کی چھٹیاں منائی جاتی ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان میں ایسٹر کی تقریبات کے پیش نظر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے مسیحی برادری کو پرامن طریقے سے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ ایسٹر کی تقریبات کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
حساس گرجا گھروں پر خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں اسنائپرز اور کمانڈوز کی تعیناتی بھی شامل ہے۔ تمام افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے رضاکار بھی متحرک ہوں گے اور مشکوک سرگرمیوں، افراد یا اشیاء پر کڑی نظر رکھیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد ایسٹر کی تقریبات کو محفوظ اور پرامن بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:قطری کمپنی نے اپنے آئل ٹینکر پر میزائل حملے کی تصدیق کردی
