Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آگئی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات کی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو ممکنہ جنگ بندی مذاکرات سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی بحالی پر جنگ بندی کو مشروط کر کے ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سابق صدر کے مقابلے میں بہت کم انتہا پسند اور بہت زیادہ ذہین ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت کے صدر نے صرف امریکہ سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ ہم اس درخواست پر تبھی غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلا اور مکمل طور پر محفوظ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:فرحان کی شاندار سنچری، ملتان سلطانز کی زبردست جیت

یہ بھی پڑھیں