Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فرحان کی شاندار سنچری، ملتان سلطانز کی زبردست جیت

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کا 226 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں حیدرآباد کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

کنگس مین کے جارحانہ اوپننگ بلے باز معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے ہارڈ ہٹر شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، سعد علی نے 23 اور عرفان خان نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حیدر آباد کی ٹیم جیت کے لیے کوشاں ہے جب کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز فتح سے کیا۔

واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور حیدرآباد کنگز مین کا تیسرا میچ ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے بڑی خبر سامنے آ گئی، تفصیلات جانیں

یہ بھی پڑھیں