ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے ایران تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
روسی صدارتی دفتر کے ترجمان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران تنازع کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
روسی صدارتی محل کے ترجمان نے کہا کہ صدر ولادی میر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور روس نیٹو اتحاد کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔
مزید پڑھیں:خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرکے تیل کی نئی پائپ لائن ڈالنے پر غور





