Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خلیجی ممالک کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرکے تیل کی نئی پائپ لائن ڈالنے پر غور

ابوظہبی (نیوز ڈیسک)خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرکے تیل کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے نئی پائپ لائن ڈالنے پر غور شروع کردیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی پائپ لائن آبنائے ہُرمز پر ایرانی کنٹرول کے پیش نظر بننے والے چوک پوائنٹ کو بائی پاس کرے گی۔

حکام اور صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ نئی پائپ لائنوں کا منصوبہ مہنگا اور سیاسی طور پر پیچیدہ ہوگا لیکن توانائی کی نقل و حرکت یقینی بنانے کا واحد راستہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیر غور ایک آپشن امریکا کی زیر قیادت انڈیا مڈل ایسٹ یورپ اکنامک کوریڈور بھی ہے جو بھارت کو خلیج کے راستے یورپ سے جوڑے گا۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر؟وزیرخزانہ نے خبردار کر دیا

یہ بھی پڑھیں