Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سابق وزیر خارجہ انتقال کر گئے

ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں، جس کے بعد ایران میں ایک اہم سفارتی شخصیت کا باب بند ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا و اسرائیل کے حملے میں تہران میں واقع ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ ڈاکٹر کمال خرازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کوما میں تھے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔

ایرانی ذرائع نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت سے ملک کی سفارتکاری اور تعلیمی میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

ڈاکٹر کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر رہے۔ وہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر تھے اور اس سے قبل علی خامنہ ای کے بھی قریبی ساتھی رہ چکے تھے
مزید پڑھیں:ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں