Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ کب اور کہاں ہوگا؟جانیں مکمل شیڈول

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل بروز بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا۔

کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے 22 میچز میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 2 اپریل کو کراچی پہنچیں گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 4 اپریل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6 اپریل کو جبکہ راولپنڈی اور ملتان سلطانز 7 اپریل کو کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب میچز کے لیے ٹیموں کا تربیتی سیشن آج سے شروع ہو گیا ہے۔

حیدرآباد کنگز مینوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ میں اپنی سخت ٹریننگ کا آغاز کیا جو کل ہونے والی بارش سے متاثر ہوا۔ گیلے میدان پر کھلاڑیوں نے بہت احتیاط سے ٹریننگ شروع کی۔

4 اپریل کو پشاور زلمی کی ٹیم ٹریننگ کرے گی، 5 اپریل کو حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں صبح پریکٹس کریں گی جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

6 اپریل کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوپہر کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ 7 اپریل کو حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی رات کو پریکٹس کریں گے۔

8 اپریل کو لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز صبح ٹریننگ کریں گے اور اسی دن شام 7 بجے لیگ کے 15ویں میچ میں حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری،شہری خبردار

یہ بھی پڑھیں