Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری،شہری خبردار

کراچی (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے سندھ نے بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے سے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزیدپڑھیں‌:ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز میچ مؤخر،بڑی وجہ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں