Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایل پی جی مہنگی، شہری پریشان، نئی قیمتیں جانیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی گھریلو سلنڈر 4500 روپے سے بڑھ کر 5100 روپے سے زائد ہو گیا جس سے غریبوں کے لیے کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 9.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اضافہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر میں دیکھا گیا جو ایک ہی ہفتے میں 600 روپے مہنگا ہو گیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 4500 روپے سے بڑھ کر 5100 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے غریبوں کے لیے کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ انڈے کی قیمت میں 5 روپے فی درجن، چکن کی قیمت میں 9.30 روپے فی کلو اور مٹن کی قیمت میں 34.47 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ تازہ دودھ، دال ماش، دال، مونگ، گائے کا گوشت اور گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ریلیف کی بات کریں تو ٹماٹر کی قیمت میں 5.17 روپے، لہسن کی قیمت میں 17.36 روپے اور آلو کی قیمت میں 40 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 20 روپے سستا ہوگیا، چینی اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی دیکھی گئی جب کہ چاول، روٹی اور خشک دودھ سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں