Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی آئی اے کیس، عدالت کا بڑا فیصلہ،عوام کے لیے حیران کن خبر

پشاور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے سونا سمگلنگ کیس میں نامزد پی آئی اے کے 4 ملازمین کو بری کر دیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملازمین ناصر شاہ، شاہد اللہ، عطا اللہ اور اعجاز احمد کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے ملزمان کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے برآمد شدہ سونا اصل مالک عطا اللہ شاہ کو فوری واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے اہلکار سے ساڑھے 7 کلو سے زائد سونا برآمد ہوا، جس پر ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمان سے 7738 گرام وزنی سونے کے 4 بسکٹ برآمد ہوئے۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی وزیر نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

یہ بھی پڑھیں