Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران کا بڑا سرپرائز، امریکا کے خلاف اہم فیصلہ ،تفصیلات جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔

ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں ہے اور امریکی مطالبات ناقابل قبول ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اور مصر اب بھی اس حوالے سے پیش رفت کے لیے کوشاں ہیں اور مذاکرات کے لیے نئے مقامات بشمول قطری دارالحکومت دوحہ یا ترکی کے شہر استنبول پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ تعطل کے خاتمے کے لیے نئی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی تاہم ایران نے اس کی تردید کی تھی۔

اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولتا ہے تو وہ جنگ بندی پر غور کر سکتے ہیں۔

ثالثوں کے مطابق سفارتی کوششوں کے ابتدائی مراحل میں ایران نے واضح کر دیا تھا کہ وہ جنگ صرف اسی صورت میں ختم کرے گا جب امریکہ معاوضہ ادا کرے، مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے ختم کرے اور آئندہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔
مزید پڑھیں‌:مولانا طارق جمیل نے کیا کہا؟ اہم پیغام نے سب کو متوجہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں