Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران کا بڑا وار، اسرائیلی فوجی سینٹر حملے میں جل اٹھا ، بڑی خبر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور اس کی اتحادی مزاحمتی قوتوں نے امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن وعدہ سچائی 4 کی 93ویں لہر کے دوران انتہائی درستگی کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آپریشن وعدہ سچائی 4 کی 93 ویں لہر کے دوران مقبوضہ علاقوں کے شمالی اور وسطی حصوں میں اسرائیلی اہداف کے خلاف جمعہ کی سہ پہر کو آپریشن کیا گیا اور اسے حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ اور حماس کے شہید بانی شیخ احمد یاسین کے نام سے منسوب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شدید حملے کے دوران مغربی گلیلی، حیفہ، کفر قانہ اور قریوت میں صہیونی افواج کے اجتماعی مقامات اور جنگی امدادی مراکز کو بڑی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن وعدے کی سچائی کی یہ لہر اتحادی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے طور پر انجام دی گئی جس میں ٹھوس اور مائع ایندھن سے چلنے والے میزائلوں، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور گائیڈڈ ہتھیاروں اور خودکش ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرون اور میزائل حملوں کا یہ سلسلہ ایک کے بعد ایک مسلسل اور بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا بڑا سرپرائز، امریکا کے خلاف اہم فیصلہ ،تفصیلات جاری

یہ بھی پڑھیں