Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایران میں سپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ

تہران ( اوصا ف نیوز )امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں سپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہر سپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور اس حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں بندرامام پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں کمپلیکس کے کچھ سیکشنز کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر جوہری پاور پلانٹ پیری میٹر کے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حملے سے بوشہر پاور پلانٹ کے مرکزی حصوں کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ہریتھک کی اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی!

یہ بھی پڑھیں