Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے دہشتگردوں میں سے 2افغان شہری نکلے

اسلام آباد(اوصاف نیوز)شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت ہوگئی، ہلاک دہشت گردوں میں سے 2افغان شہری نکلے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور دہشت گرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے ۔

درحقیقت افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

افغان طالبان رجیم کی دہشت گردانہ سوچ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی،اگر کسی کو مذاکرات سے متعلق کوئی خوش فہمی ہے تو وہ غلطی پر ہے ۔

مذاکرات کے نام پر افغان طالبان صرف دکھاوا کر رہے ہیں’’ غضب للحق‘‘ کو مزید مضبوطی اور شدت کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:دواخانے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا سنگین الزام، ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار

یہ بھی پڑھیں