Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جنگ بندی پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی محنت کا نتیجہ ہے ،وفاقی وزیر اویس لغاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اویس لغاری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانا ایک بڑا کارنامہ ہے، جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتیں اور محنت قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل یہ ناممکن لگ رہا تھا، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے دونوں رہنماؤں نے ناممکن کو ممکن بنا دیا اور پورے خطے کو تباہی اور انتشار سے بچا لیا۔
https://x.com/akleghari/status/2041729490066534514?s=20


اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ یہ بہترین سفارت کاری ہے اور نوبل امن انعام کے لیے ایک مثالی کیس بن سکتی ہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر شاندار ساکھ کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

خبر کے مطابق وفاقی وزیر کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا اور عوام کی جانب سے بھی اس پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جس سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی کامیابی اور عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی بڑی کامیابی ، بھارت میں صف ماتم بچھ گیا،مودی پر شدید تنقید

یہ بھی پڑھیں