Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونا اونچی اڑان، نئی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر مہنگا ہوکر 4814 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 504162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 440 روپے اضافے سے 8184 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دنیا سے رخصت

یہ بھی پڑھیں