Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خبر،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دنیا سے رخصت

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی علی حسین خان انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ کافی عرصے سے ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔

ذرائع کے مطابق علی حسین خان کی نماز جنازہ تحصیل نور پور تھل کے علاقے جمالی بلوچاں میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جبکہ علاقے میں سوگ کی فضاء ہے۔ مرحوم کے انتقال پر مقامی لوگوں اور پارٹی کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم علی حسین خان حلقہ پی پی 83 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ اپنے حلقے میں عوامی خدمت، سادگی اور عوامی رابطے کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سردار علی حسین بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور عوام دوست رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پارٹی قائدین نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری،حج پر جانے والوں کے لیے نیا آسان نظام متعارف

یہ بھی پڑھیں