اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی مشروط جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 16 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔
تاہم ماہرین کے مطابق قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل تھی۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی، خاص طور پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے کی دھمکی کے بعد، جس کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم تفصیلات
