ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔
اہل خانہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کردی جس کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ ممبئی کے علاقے ورسووا میں ادا کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروین خان جو کہ زرین خان اور ثنا خان کی والدہ تھیں، اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
زرین خان گزشتہ کچھ عرصے سے مداحوں کو اپنی والدہ کی بیماری کے بارے میں آگاہ کر رہی تھیں۔ رواں سال فروری میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں سے والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
مزید پڑھیں:امریکی فوج ایران آپریشن میں 60 لاکھ کھانے کھا گئی
