اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نےا سپین کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپانوی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا حالیہ فیصلہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو 31 دسمبر 2025 سے پہلے وہاں موجود ہیں اور مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ مستقبل قریب میں اس طرح کی کوئی اور اسکیم متعارف کرانے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے اس پالیسی کے تحت کسی بھی نئے داخلے کو ریگولرائز نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آخری بار اس طرح کی اسکیم 2005 میں متعارف کرائی گئی تھی، لہٰذا کسی ایجنٹ کے شکنجے میں آکر اور غیر قانونی طور پر اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کرکے اپنی جان اور سرمایہ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی حیدرآباد کنگز مین کے خلاف شاندار جیت
