کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس 27، مائیکل بریسویل 25، فرحان یوسف 15، محمد حارث 11 اور عبدالصمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افطار احمد 15 اور عامر جمال 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔
کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کنگس مین کی جانب سے کشال پریرا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لیبوشانے 27، معز صداقت 17، صائم ایوب 14، عرفان خان 9، حسن خان 9 جبکہ عثمان خان، مہیش تھیکشنا اور حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے افطار احمد اور سفیان مقیم نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک راستہ چننا ہوگا، عباس عراقچی
