Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کو پارٹی کو جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام کس نے بھیجا، بڑی خبر

راولپنڈی(اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک گھنٹے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے پارٹی کو جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام بھیجا، بانی پی ٹی آئی عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے امریکا ایران مذاکرات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر سیاسی کمیٹی نے جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، حکومتی وفد جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد لے کر آیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا ان کی متاثرہ آنکھ میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے صحت اور جیل سہولیات سے معتلق کوئی شکایت نہیں کی۔ سلمان صفدر نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سزا کے خلاف زیر سماعت اپیل سے متعلق بانی کو آگاہ کیا، سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے زیر سماعت اپیلوں پر قانونی مشاورت مکمل کرلی۔
مزید پڑھیں:ایران کے گرد امریکی فوجی موجود رہیں گے، معاہدہ نہ ہوا تو دوبارہ حملے کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں