Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟الرٹ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی،اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں:لبنان سیزفائر کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا، جے ڈی وینس

یہ بھی پڑھیں