اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موبائل فون سروس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) ملک بھر میں بلا تعطل موبائل فون سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی موبائل فون سروسز کو یقینی بنانے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپ ڈیٹ کریں۔ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ قومی شناختی کارڈ اور سمز کو کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔
شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے ایکسپائر ہونے والے قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔ یہ قدم صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:شادی کی عمر 18 سال، دونوں کا مسیحی ہونا لازم، مسیحی قوانین میں 153 سال بعد تبدیلی کا فیصلہ
