Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج کی بڑی خبر، ایل پی جی سستی، گھریلو بجٹ پر بوجھ کم

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایف پی سی سی ائی کنوینر ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق جنگ بندی اور ایران میں عید اور 9روز کی تعطیلات کے اختتام کے بعد ایل پی جی کی سپلائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارڈر کھلنے کے بعد 7 ہزار ٹن ایل پی جی کراچی پہنچ چکی ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں رسد بڑھنے سے فوری طور پر قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔ مزید سپلائی آنے کی صورت میں قیمتوں میں 50 روپے تک مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علی حیدر کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کر رکھی تھی، تاہم بعض عناصر کی جانب سے قیمتیں بڑھا کر 440 سے 450 روپے فی کلو تک پہنچا دی گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تقریباً 65 فیصد انحصار درآمدات پر ہے، جبکہ 90 فیصد ایل پی جی ایران سے درآمد کی جاتی ہے، اسی وجہ سے سرحدی حالات اور سپلائی چین میں بہتری قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے معاملے پر اہم ملاقات

یہ بھی پڑھیں