تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور مناب اسکول کے بچوں کے چہلم کے موقع پر ریلیاں نکالیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شروع ہونے والی مرکزی ریلی ریپبلک اسکوائر سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک نکالی گئی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے متعدد شہروں اور اضلاع میں اسی طرح کی ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے بھی سید علی خامنہ ای کے چہلم کے جلوس میں شرکت کی، اس دوران وہ عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں نے صدر مسعود پیشکیان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے پہلے دن ان کے خاندان کے کچھ افراد سمیت شہید کردیا گیا تھا۔
ان کے ساتھ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور سمیت کئی اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر اور مشیر بھی شہید ہوئے۔
مزیدپڑھیں : نادرا کی شہریوں کو اہم وارننگ ،موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ
