اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے شناختی کارڈز کی تجدید وقت پر نہ کرائیں تو ان کے بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر ضروری سہولیات معطل ہو سکتی ہیں۔
نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں کروڑوں شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو سرکاری اور فلاحی پروگراموں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کے تعاون سے جاری رپورٹ کے مطابق 81 لاکھ سے زائد موبائل سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر چل رہی ہیں، جنہیں کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔ نادرا نے واضح کیا کہ موبائل سروس کی تسلسل کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔
مزید برآں، نادرا نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جون کے بعد تاخیر سے تجدید کرانے والوں پر اضافی فیس یا جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اتھارٹی نے متوفی افراد کے لواحقین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نام پر رجسٹرڈ سمز فوری طور پر اپنے نام منتقل کروائیں۔
شہری اپنی شناختی کارڈ کی تجدید نادرا مراکز، “پاک آئی ڈی” ایپ اور ای سہولت مراکز کے ذریعے کروا سکتے ہیں تاکہ وہ بینک، موبائل اور دیگر سہولیات سے محروم نہ ہوں۔
مزید پڑھیں:کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھربیٹھےدرج کرائیں، مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا
