Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خبر،ایران کے اہم رہنما کمال خرازی انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وہ اس سے قبل ایک مبینہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2 اپریل کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کمال خرازی اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کمال خرازی کو ایران کی خارجہ پالیسی سازی میں اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ وہ نہ صرف سٹریٹجک کونسل فار فارن ریلیشنز کے سربراہ تھے بلکہ ملک کی اعلیٰ قیادت کو خارجہ پالیسی سے متعلق سفارشات بھی فراہم کرتے تھے۔

وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر بھی رہ چکے ہیں اور نئے سپریم لیڈر کے دور میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کے دور میں 1997 سے 2005 تک ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں‌:ڈومیسائل بنوانا اب پہلے جیسا نہیں،فیس اور طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

یہ بھی پڑھیں